ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نواک جوکو وچ نے تیسری بار جیتا امریکی اوپن کا خطاب

نواک جوکو وچ نے تیسری بار جیتا امریکی اوپن کا خطاب

Tue, 11 Sep 2018 12:52:29    S.O. News Service

نیویارک ،11؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دنیا کے نمبر چھ ٹینس کھلاڑی سربیا کے نواک چوکو وچ نے امریکی اوپن کا خطاب جیت لیا ہے ۔ جو کو وچ نے خطابی مقابلے میں ارجنٹینا کے جوان مارٹن ڈیل پوترو کو سیدھے سیٹوں میں ہرا کر تیسری بار امریکی اوپن کا خطاب جیتا۔31سالہ جوکو وچ نے پوترو کو تین گھنٹے اور 15منٹ تک چلے مقابلے میں 6-3,7-6(4),6-3سے ہرا کر خطاب اپنے نام کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی جو کو وچ نے لگا تار دوسرا اور کریئر کا 14گرینڈ سلیم خطاب جیتا۔ وہیں سوئٹزر لیں ڈ کے روجر فیڈرر نے 20اور اسپین کا رافیل نڈال نے 17گرینڈ سلیم خطاب جیتنے ہیں۔ اس کے علاوہ جوکو وچ نے تین امریکی اوپن کا خطاب جیت کر قد آور پیٹ سیمپراس کی برابری کر لی ہے ۔


Share: